نمز انٹری ٹیسٹ کے نتائج جاری، پہلی 9 پوزیشنز پنجاب کالج کے ادارے سٹیپ کے نام

Published On 28 October,2020 03:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نمز کے رواں سال ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں پنجاب کالج کے ادارے سٹیپ کی طالبہ نمرہ افضل نے پہلی، محسن راشد نے دوسری اور ثمر ہمدانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق نمز (نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز) کے انٹری ٹیسٹ میں سٹیپ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی روایت برقرار رکھی، طلباء نے انٹری ٹیسٹ کی آن لائن تیاری سے شاندار نتائج حاصل کئے ۔

پہلی 9 پوزیشنز پنجاب گروپ آف کالجز کے ادارے سٹیپ کے نام رہیں۔ ادارے نے محدود وقت میں معیاری تعلیم کے فروغ میں بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں۔ کورونا وبا آنے کے بعد فزیکل کلاسز ممکن نہ رہیں تو ادارے نے انٹری ٹیسٹ کی آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا اور یہاں بھی اپنا معیار برقرار رکھا۔ محنت کا ثمر یوں ملا کہ ای-کیٹ امتحان میں سٹیپ نے پہلی اور نمز کے انٹری ٹیسٹ میں پہلی 9 پوزیشنز کا حقدار ٹھہرا۔