واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے

Published On 28 October,2020 06:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 33100 کیوسک اور اخراج 38000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5500 کیوسک اور اخراج 5500 کیوسک ہے۔

جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 6200 کیوسک اور اخراج 22000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11900 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1526.51 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.677 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.057 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
 

Advertisement