لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلزپارٹی کا منشور ہے، شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے.
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منافق کی چار نشانیاں ہیں جو ساری عمران خان میں موجود ہیں۔ کٹھ پتلی سمجھ رہے ہیں بی بی کی تصویریں ہٹا کر انہیں عوام کے دلوں سے بھی نکال لیں گے، بے نظیر نے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دلائی۔ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، چینی، آٹا چوروں کو این آر او دیا، وزیراعظم نے خود کشمیر کا سودا کر لیا اور ہمیں مودی کے بیانیے کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کلبھوشن کو وکیل کرکے دیا، منافق کی تمام نشانیاں وزیراعظم میں ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کاوعدہ ہے، ہماری جماعت عوام کو لاوارث نہیں چھوڑتی، مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہے، لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔