کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ فیصلہ لکھا اور چند نے ڈر کر لکھا، یہ غلط ہے۔ ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں سے اداروں کی ساتھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ سپریم کورٹ پاکستان واحد اور متحد ادارہ ہے۔
یہ باتیں چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہنی تھیں، شاید آج نہ کہہ سکوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں پارکنگ کا معاملہ صوبائی حکومت سے اٹھایا ہے۔ چیف سیکریٹری سے ہائیکورٹ کیلئے علیحدہ پلاٹ کی بھی بات کی ہے۔ عدلیہ کے لئے زمین حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جج فیصلہ لکھتا ہے لیکن فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ہوتا ہے۔ یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ فیصلہ لکھا اور چند نے ڈر کر لکھا، یہ غلط ہے۔ ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے۔