نگر: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے ایکشن لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں جلسہ سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے اداروں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ شروعات ہے، جمہوریت کیلئے اسے آگے لے کر چلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور بلاول بھٹو کا ٹیلی فونک رابطہ، کراچی واقعہ پر بات چیت
خیال رہے کہ کراچی واقعے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ بلاول بھٹو نے کراچی واقعہ کا نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف انکوائری پر ان کے احکامات کو بھی سراہا۔