کراچی: (دنیا نیوز) رومانیہ میں تیار کردہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ میں شمولیت، پی این ایس تبوک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان پاک بحریہ کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔
پاکستانی بحری بیڑے میں اس نٸے جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تقریب میں پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔