لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر ہوگی، مریم نواز نے اپنے والد کی سیاست کی نفی کی، شہباز شریف کو مفلوج کر دیا گیا، نون لیگ میں سے دسمبرسے فروری تک آوازیں اٹھیں گی، پی ڈی ایم میں حکومت گرانے کی سکت نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا را نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں، سیاستدان اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں، مجھ پر 3 مرتبہ حملہ ہوا، بھارت کو آج برداشت نہیں ہو رہا کہ پاکستانی معیشت کورونا میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کورونا بڑھ رہا ہے جلسے جلوس نہ کیے جائیں، اس ملک میں غریب کا صرف اللہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان حکومت 5 سال پورے کرے گی، 30 دسمبر سے پہلے پہلے عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو پتا ہے میری سیاست ختم ہوچکی، مریم صاحبہ بھی نا اہل ہیں، یہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے ہیں، یہ آسمان ہاتھ پر اور پاؤں زمین پر لگا رہے ہیں، ن لیگ اب جو بات کر رہی ہے یہ ان کی نئی سوچ ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا الیکشن جو بھی ہارے گا اس ملک میں کہے گا کہ دھاندلی ہوئی، اب تو امریکا میں بھی لوگ ہار کو تسلیم نہیں کر رہے۔