ملتان: (دنیا نیوز) انٹی کرپشن کورٹ نے ن لیگی رہنما عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ن لیگی ایم این اے کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا،ان پر پلاٹ کی غیر قانونی منتقلی کا الزام تھا۔عبدالغفار ڈوگر کو آج انٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ان کے خلاف پلاٹ کی غیر قانونی منتقلی کا 9 سال پرانا مقدمہ بھی خارج کر دیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن اپنے استغاثے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر سابق ایم این اے کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا گیا، رہائی پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت 30 نومبر کے پی ڈی ایم جلسے کو ناکام بنانے کے لیئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔