لاہور: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جیل میں سہولیات نہ دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے کل وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔
درخواست گزار شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں سہولیات نہیں دی گئیں، عدالت نے بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں، جیل میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
خیال رہے عدالت نے جیل حکام کو اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کو بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔