نیب پنڈی کا ہوٹل روز ویلٹ کیس پر کام شروع، ریکارڈ کیلئے مختلف اداروں کو خط

Published On 05 November,2020 01:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیب راولپنڈی نے ہوٹل روز ویلٹ کیس پر کام شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں نیب پنڈی نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط لکھ دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامہ کو نیب راولپنڈی کا خط موصول ہوگیا۔ نیب نے اہم دستاویزات حاصل کر لیں، مزید ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ایک ارب ڈالر مالیت کا منافع بخش ہوٹل کی اچانک بندش سے سوالات کھڑے ہوگئے۔

نیب نیویارک کے پوش علاقے کے ہوٹل کو 2018 میں اچانک بیچنے کےعمل کی تفتیش کرے گا۔ 25 سال سے منافع بخش ہوٹل ہر سال ملین ڈالرز حکومتی خزانے میں جمع کرواتا رہا۔ نیب نے حکومتی روز ویلٹ ٹاسک فورس کے رول کو بھی دیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ماضی میں بھی پاکستان میں منافع بخش اداروں کو نقصان پہنچا کر اونے پونے داموں بیچا گیا۔
 

Advertisement