لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کو 11 روز بعد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ان کی عیادت کے لیے پہنچے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف نے سروسز ہسپتال میں چودھری شجاعت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے آیا ہوں، وہ انتہائی ملنسار ہیں، ان کا سیاست میں اپنا مقام ہے۔
پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی گزشتہ چند دن سے طبعیت بہتر ہے۔ ان کا سانس کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، انھیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تازہ ایکسرے میں دیکھا گیا ہے کہ نمونیہ ایسے غائب ہو گیا جیسے تھا ہی نہیں اور نہ ہی چودھری شجاعت حسین کو کسی آکسیجن ماسک کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔