اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ ملتان میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے، یہ لوگ مافیا کے کہنے پر قتل عام کو بھی تیار ہیں، قانون توڑنے پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
معاون خصوصی شہباز گل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا لوٹ مار کی داستانوں کا سب کو پتا ہے، گیلانی صاحب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی، عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے، ملتان میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے، قانون توڑنے پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
شہباز گل کا کہنا تھا یہ اقتدار کے حصول کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، این آر او نہ ملنے کے باعث یہ ہنگامہ آر ائی پر اتر آئے ہیں، عمران خان دن رات معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔