اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 945 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، بلوچستان میں 17 ہزار 46، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619، اسلام آباد میں 29 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 54 لاکھ 35 ہزار 139 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 942 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 960، سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 161 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔