اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے عملے میں سے 181 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ نے سروسزمحدودکرنےکا اعلان کر دیا،پمز ہسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ شعبہ زچہ بچہ، چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیزکھلی رہیں گی اورموجودہ حالات میں پمزکا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا۔
ترجمان نے مزید کہاکہ مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کے باعث کیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی کےعلاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، کورونا صورتحال میں بہتری پراو پی ڈی سروس بحال کی جائیگی۔