اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کے امور کا جائزہ لے گی۔
کابینہ اجلاس میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ ایجنڈا کے مطابق کابینہ کو گنے کی کرشنگ، چینی اور آٹا کی قیمتوں سمیت مہنگائی پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔
آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ائیر سیال کے لائنس کی تجدید کی منظوری دے گی۔
پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دے گی۔
ایف نائن پارک، نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی۔ شہداء فاؤنڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع کی منظوری دے گی۔ کابینہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قمیت مقرر کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ کو آزاد کشمیر کی سرکاری اراضی کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر کے فیصلوں میں توثیق کی منظوری دے گی۔