اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کابینہ اجلاس میں وزیر قانون ارکان پارلیمنٹ کی قومی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور رکن شمولیت کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اقتصادی امور جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ کو قومی اداروں کے سربراہان کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔