وزیراعظم سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

Published On 01 December,2020 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم سے چینی وزیر دفاع نے ملاقات کی، عمران خان نے چینی مہمان کا کہنی ملا کر خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم اور چینی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی پیک سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک مووجود تھے۔ ملاقات میں کورونا وباء سے بچنے کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔

اس سے قبل چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملڑی سے نواز دیا گیا۔ جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز دینے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے جنرل وی فینگ کو اعزاز سے نوازا۔ تقریب میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
 

Advertisement