اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم جزو ہیں۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے یہ بیان خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرپور توجہ، تعلیم، بہترین دیکھ بھال سے قوم ان افراد کی صلاحیتوں سے لازوال فوائد حاصل کر سکتی ہے۔
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے پرعزم ہے۔ پاک فضائیہ خصوصی افراد کو ہر ممکنہ اعلی سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔