لاہور: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے خواجہ آصف، جاوید لطیف، خرم دستگیر، شیخ اکرم، شیخ روحیل اصغر، شیر علی خان اور خواجہ آصف سمیت دیگر سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی، میاں جاوید لطیف کیخلاف سٹیٹ لینڈ، پی سی بی ایل لینڈ پر غیر قانونی قبضہ، غیر قانونی ویگن سٹینڈ، سروس سٹیشن، 5 دکانوں اور ہائی وے لینڈ پر پلازہ کی غیر قانونی تعمیر پر بھی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔
لیگی رہنما خرم دستگیر پر سرکاری اراضی پر پٹرول پمپ، گلستان سینما اور پلازہ بنانے، شیخ روحیل اصغر پر غیر قانونی کمرشل لینڈ،غیر قانونی بسکٹ فیکٹری، سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی بنانے پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنماؤں کے خلاف تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو انکوائریز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔