اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومتی حکمت عملی کے باعث چینی کی قیمت نیچے آئی، چینی کی قیمتوں میں کمی لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی کی قیمت 102 روپے تک تھی، چینی اس وقت 81 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
MashaAllah Sugar is selling at a national average of Rs 81 per kg vs Rs102 per kg a month back. I want to congratulate my team for bringing the sugar prices down through a multi pronged strategy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2020
دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایک ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے کلو کمی ہوئی، بگڑے نظام کو بدلنے کی کوشش کریں تو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے، حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے۔