اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ڈس انفولیب کی رپورٹ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بھارتی انکار کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈس انفولیب کی رپورٹ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بھارتی انکار کو مسترد کرتے ہیں، رپورٹ میں 116 ملکوں میں جعلی 750 میڈیا نیٹ ورکس 550 ویب سائٹس 10 این جی اوزکا حوالہ دیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رپورٹ کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے کی کوئی حیثیت نہیں۔ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت ذمہ دارملک ہے نہ جمہوریت، دہشت گرد کارروائیوں کے لیے بھارتی ریاستی حمایت کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزیئردے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوئٹرزلینڈ اوربیلجیم حکام این جی اوزکی شفافیت اورمالی معاونت کی تحقیق کریں۔ ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارت کے حوالے سے پاکستان کے موقف کودرست ثابت کیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے تحقیق کریں کہ کیسے رکن ملک کے خلاف ان کا غلط استعمال کیا گیا۔