پاکستان کیخلاف بھارتی منفی پروپیگنڈا اورسائبروار کا پھر پول کھل گیا: دفتر خارجہ

Published On 10 December,2020 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی منفی پروپیگنڈا اور سائبر وار کا ایک بار پھر پول کھل گیا، ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے تمام حقائق بیان کر دئیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر حالیہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے، بھارت خطے میں عدم استحکام کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک سب کے سامنے ہے، مشترکہ مقاصد کیلئے سارک پلیٹ فارم کا فعال ہونا ضروری ہے، خلیجی ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، گزشتہ روز 3 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی فوج مظالم سے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔
 

Advertisement