منگل کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی کا امکان

Published On 14 December,2020 10:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور اوکاڑہ میں صبح اور رات کو دھند رہنے کا امکان ہے۔

ساہیوال، سرگودھا، جوہر آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بہاولنگر، نورپور تھل، بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر اور لاڑکانہ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔ دیر، سوات، چترال، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، پشاور، کرم ایجنسی اور باجوڑ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے