لاہور میں آج صبح دھند چھائی رہی، شدت میں کمی کے بعد موٹروے کھول دی گئی

Published On 13 December,2020 10:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور آج صبح شدید دھند کی لپیٹ میں رہا۔ مختلف مقامات پر حد نگاہ 70 میٹر رہ گئی۔ شدید دھند کے باعث موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ ٹھنڈکی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں آج صبح دھند چھائی رہی، ظفروال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ رحیم یار خان شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج رہا۔ شیخوپورہ میں دھند کے سبب ٹریفک نظام مشکلات سے دوچار رہا۔دھند کے سبب موٹروے بھی بعض مقامات پر بند رہی تاہم بعد ازاں دھند کم ہونے پر کھول دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کم ہونے پر موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروےایم ون ، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے اور موٹروےایم ٹو کے تمام انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولے ہیں، کہیں سے بھی کوئی بندش نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کے بعد صوبے کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی روڈوں پر پانی بھی جم گیا۔

محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ کا درجہ حرارت منٖفی 1،قلات میں 2 ، زیارت منفی 2، نوکنڈی 4 ، دالبندین 1 ، سبی 7 ، بارکھان 5 ، خضدار 4 ، لسبیلہ 10 ، پنجگور 3 ، تربت 12 ، گوادر اور پسنی میں کم سے کم درجہ حرارت15 جیونی 12 اور اوڑمارہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کوئٹہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہیگا۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے