ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے جیون ساتھی چُن لیا

Published On 12 December,2020 09:18 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی جیون ساتھی چُن لیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا وہ کسی کو پسند کرتی ہیں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں اور جس شخص کو وہ پسند کرتی ہیں اس کا نام داور محمود ہے۔

آمنہ الیاس کے جواب پر ایک مداح نے مزید پوچھا کہ کیا آپ ابھی بھی اکیلی (سنگل) ہیں یا جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ جیون ساتھی کا انتخاب کرچکی ہیں۔