پاکستان اور ہالینڈ کا سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

Published On 16 December,2020 09:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ہالینڈ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

اس رضامندی کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کووڈ 19 کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان درآمدات کی شرح میں اضافے پر اطمینان کااظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب کو یورپی یونین کی حالیہ ڈی انفو لیب رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جس میں بھارت کی طرف سے جعلی ویب سائٹس اور این جی اوز کے ذریعے پاکستان کو ملوث کرنے کو بے نقاب کیا گیا۔

غیر قانونی طور پر زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب توجہ دلاتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
 

Advertisement