لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج

Published On 17 December,2020 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گرگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

بلوچستان میں شدید سردی کا راج ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی گیارہ، کوئٹہ میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو میں پارہ منفی آٹھ اور ستور میں منفی سات تک گرگیا۔
 

Advertisement