لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف ہے، مارکیٹ سے آٹا غائب کر کے بحران پیدا کیا گیا، یہ 52 روپے کی چینی 120 روپےمیں فروخت کر رہے ہیں۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو 27 ارب کی میٹرو بنانے پر گرفتار کیا گیا، بی آر ٹی اور حکومت دھکے کے بغیر نہیں چلتی، جلسہ چھوٹا تھا تو کرائے کے ترجمان ہلکان کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور مسائل کی نہیں، پی ڈی ایم کی فکر ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا گیا۔