لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند رہی، بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی کے مقام پر شدید دھند کا راج ہے۔ صبح کے وقت صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں سردی کا راج ہے۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 13، کوئٹہ میں منفی 11، سکردو میں منفی 9 اور استور میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مالم جبہ میں منفی 6، دیر میں منفی 3، مری، گلگت اور ہنزہ میں پارہ منفی 4 تک گر گیا۔