سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کی اپیل خارج کر دی

Published On 18 December,2020 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رولز آف بزنس میں لکھا کہ دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا، وزیراعظم معاونین رکھ سکتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کے کیس میں معاونین خصوصی کے حوالے سے اصول طے کرچکی ہے، دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا ہے، ان کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

 

Advertisement