اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر داتو محمود سیدین نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
تفصیل کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر داتو محمود سیدین نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔