لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوڈ فیکٹریز کو سرکاری محکموں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، مہنگی اور غیر معیاری چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فوڈ فیکٹریز کے مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ فیکٹریز کو 8 روپے کلو مہنگی چینی نہ خریدنے پر بند کرنے کی دھمکیاں دی جاری ہیں۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے کو آٹا چوری میں 225 ارب کا ڈاکا نظر نہیں آتا ؟ بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری کی اربوں کی چوری کیوں نظر نہیں آتی؟ 122 ارب کا دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والوں کا فیس نظر کیوں نہیں آتا ؟ نیب اور ایف آئی کو 400 ارب کی چینی چوری کرنے والے کیوں نہیں نظر آتے؟ نیب اور ایف آئی اے اڑھائی سال سے کمروں میں لگے فیس بدلیں۔