اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے خلاف دور اندیشی سے فیصلے کئے، اپوزیشن لوٹ کا مال بچانے کیلئے ملک دشمنی کی حد تک جا چکی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے، اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔
کورونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 20, 2020
لوٹ کا مال بچانے کے لیےملک دشمنی تک جا چکی اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی
اللّٰہ کا شکر،عمران خان نے دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے
شہبازگل نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر،عمران خان نےکورونا وبا کے خلاف دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے۔