خیبر پختونخوا حکومت کو توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کا انکشاف

Published On 17 December,2020 11:56 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کو توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، منصوبوں میں تاخیر سے مجموعی طور پر 22 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ہائیڈرو پاور سوات، کوہستان، مردان منصوبوں کی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 2007 میں شروع منصوبے 2017 میں بھی مکمل نہ ہوسکے، ناقص پلاننگ، بجلی کی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے نقصان ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے 7 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، انتظامی کنٹرول نہ ہونے اور تاخیر سے 10 ارب سے زائد کے اضافی اخراجات ہوئے۔
 

Advertisement