اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعیدغنی نےمیڈیاپربےبنیاداورغلط اعدادوشمارپیش کیے، انہوں نے اپنے ہی دور حکومت پر سوال اٹھایا، اپنی ہی پارٹی کے فیصلوں کو چیلنج کرر ہےہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےمیڈیا پرغلط چیزوں کواجاگرکیا، آئی پی سی وفاقی حکومت کےماتحت ہے۔ 2011 میں وفاق اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، سعیدغنی اپنی ہی پارٹی کےفیصلے کو چیلنج کررہےہیں، ای او بی آئی کو پیپلزپارٹی نےآئی پی سی کےماتحت کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعید غنی نے اپنےدور حکومت پر ہی سوال اٹھایا۔ پی پی رہنما، ن لیگ کےسپریم کورٹ کے کیس میں پارٹی بنیں، پیپلزپارٹی نےاپنےدورمیں بین الصوبائی وزارت میں معاملہ رکھا۔