نیب اجلاس: میاں شہباز شریف کے داماد کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

Published On 22 December,2020 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے خلاف ریفرنس جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، ڈاکٹر عبدالمالک اور لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر قومی خزانہ کو 49 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مجموعی طور پر 2 نیب ریفرنسز، تحقیقات اور 15 انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سرور جاوید سمیت بورڈ آف ریونیو کے سابق حکام کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 6 کروڑ 48 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب نے سابق ایم این اے مدثر قیوم نہرا اور اظہر قیوم نہرا، سابق وزرائے اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، ثناء اللہ زہری، لیگی رہنما لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر اور دیگر کے خلاف کرپشن تحقیقات کی بھی منظوری دے دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کیے جا چکے ہیں۔

 

Advertisement