اسلام آباد: (دنیا نیوز) 28 دسمبر کو ہونے والے میئر اسلام آباد کے انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن پارٹی مسلم لیگ (ن) اور ایک آزاد امیدوار کے درمیان میدان سجے گا۔
مئیر اسلام آباد کے انتخابات کیلئے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس میں سے 8 امیدوار اس سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ اب صرف تین امیدواروں کے میدان ہی مقابلہ ہوگا۔
ان صرف مسلم لیگ (ن) کے عادل شاہ، تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود اور آزاد امیدوار اظہر محمود مئیر اسلام آباد کا الیکشن لڑیں گے۔
مئیر اسلام آباد کا انتخاب 28 دسمبر کو ہوگا۔ یہ نشست سابق مئیر شیخ انصر کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی۔