لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی اتحادی جی ڈی اے اور مسلم لیگ ن میں قربتیں، محمد علی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں اپوزیشن لیڈر کو نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز دی گئی ہے۔
جی ڈی اے کے رہنما محمد علی درانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رائے تھی کہ پیرپگارا نے اچھا پیغام دیا، شہباز شریف نے کہا میں جیل میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، ملک میں تکرار کی بنیاد کو ختم ہونا چاہیئے، عوام چاہتی ہے کہ ملک میں اتحاد پیدا ہو، پاکستان کی سیاست میں ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کیا جائے، شہباز شریف نے کہا اتحاد کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔
محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو احتساب کے نام پر کنارے لگانا ملکی مفاد میں نہیں، ایسا ماحول بنایا جائے مخالف لوگ بھی اکٹھے بیٹھ سکیں، سیاست میں ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کئے جائیں۔