کورونا ایک اور سیاستدان کی جان لے گیا، ایم این اے نور محمد شاہ جیلانی کا انتقال

Published On 24 December,2020 05:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور سیاستدان کا انتقال ہو گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلہ نور محمد شاہ جیلانی کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیر نور محمد شاہ کو خرابی صحت کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم تھرپارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر نور محمد جیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مرحوم پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے۔