فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا

Published On 24 December,2020 04:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1873 امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 665 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1260 روپے اور 1080.24 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔