لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران 329.07 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معیشت کے حوالے سے زبردست خبروں کی آمد کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی آئی ہے، کاروبارکا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ کاروبار میں تیزی کے باعث 43631.61 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 329.07 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43416.77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.76 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔