اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ایک سمری منظور کی گئی ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی سے نکال دیا ہے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
شاہد خاقان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا، شاہد خاقان عباسی کوبیرون ملک جانےکے لئے ون ٹائم اجازت دی گئی ہے۔ شاہد خاقان اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک جائیں گے۔