ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے: شاہد خاقان

Published On 30 November,2020 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈھائی سال گزرنےکےبعدبھی ملک میں بجلی کابحران ہے، گیس کےبل بھی بڑھ گئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سستےترین پلانٹس پاکستان میں لگائےگئے، سسٹم میں اضافی گیس کوشامل کیا۔ ن لیگ کی حکومت کوبڑاچیلنج انرجی کی صورت میں ملاتھا،ہمارےدورمیں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا، سستی اوراضافی بجلی سےملکی جی ڈی پی میں 3 فیصداضافہ ہوا، اب گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزرابتانےسےقاصرہیں، 2 سے3 ارب ڈالرانرجی کیلئےاضافی رقم اداکرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےغلط بیانی ہورہی ہے، کرپشن کاالزام نہیں اختیارات کےناجائزاستعمال کاالزام ہے، این آراوکاحق آمرکےپاس ہوتاہےوزیراعظم کےپاس نہیں۔
 

Advertisement