چکوال: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپوزیشن والے فوج کوکہتے ہیں’’کو‘‘کرو۔ اپنے آپ کوجمہوری کہتے ہیں اوراپنی فوج کوکہتے ہیں الیکٹڈ حکومت کوگرادو۔
یونیورسی آف چکوال کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں جس طرح سیاسی اپوزیشن جماعتوں نے فوج پر حملہ کیا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور وہ زبان استعمال کی جارہی ہے جو بھارتی پروپیگنڈا مشین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل جنرل (ر) پرویز مشرف پر تنقید کی جاتی تھی لیکن وہ سیاسی شخصیت تھے کیوں کہ وہ ملک کے سربراہ بن چکے تھے۔ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب نے انکشاف کیا کہ ہندستان نے 700 جعلی نیوز ویب سائٹس بنا رکھی تھیں جس میں مردہ اشخاص کے ناموں کو بھی استعمال کیا اور اس کا واحد مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو دنیا میں برے انداز میں پیش کیا جائے تا کہ باہر سے کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خودکوجمہوریت پسندکہلانےوالےکہتےہیں جمہوری حکومت گرا دو۔ اپوزیشن مجھ سےاین آراو مانگ رہی ہے۔ ایک کا بیٹا، دوسرے کی بیٹی این آراو کیلئے جلسے کر رہے ہیں۔ ان کا ایک ہی مطالبہ این آر او ہے۔ ان دونوں کا تجربہ یہ ہے کہ بڑی شان و شوکت سے پلے بڑھے ہیں۔ دونوں نے زندگی میں ایک گھنٹا کام نہیں کیا اور ملک چلانے جا رہےہیں۔ کوئی ان سے پوچھے آپ دونوں کی اہلیت کیاہے؟،۔ کسی نےان چوروں کواین آراو دیا تو ملک سے غداری کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے چکوال میں یونیورسٹی اور 500 بیڈ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتاہےپاکستان کی فوج کمزورہو۔ بھارت پاکستان کی فوج کےخلاف زبان استعمال کرتاہے۔ بھارت کی پروپیگنڈا مشین جیسی زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ نہ ثبوت دیےنہ کسی فورم پرگئےاورپاک فوج کواٹیک کرناشروع کردیاکہ سلیکٹڈحکومت کو لائے۔ پہلی بارپاکستان کی اپوزیشن آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف کوٹارگٹ کررہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی جوان آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔ فوج کو کہتے ہیں’’کو‘‘کرو۔ اپنے آپ کوجمہوری کہتے ہیں اوراپنی فوج کوکہتے ہیں الیکٹڈ حکومت کوگرادو۔ اپوزیشن کہتی ہےالیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی توکیاسپریم کورٹ گئےکسی فورم پرکہا؟۔ ان سےکوئی پوچھےاگردھاندلی ہوئی توکسی فورم پرگئے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو سابق وزیراعظم نواز شریف نےکرپشن پرجیل میں ڈالاتھا۔ اپنی چوری بچانے کے لیے فوج پرحملہ کررہے ہیں۔ تبدیلی سب سےپہلے ذہنوں میں آتی ہے۔ ساری قوم جانتی ہے تیس سالوں سے ان لیڈروں نے ملک لوٹا، بی بی سی نے نوازشریف،آصف زرداری کی چوری پرڈاکیومنٹری بنائیں، نوازشریف،آصف زرداری ایک دوسرے کوچورکہتے تھے۔