کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
احتساب عدالت دو کی جانب سے وارنٹ گرفتاری مہرگڑھ کےورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کی عدم پیشی پر جاری کئے گئے۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی اورسابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی تھی جنھیں منظور کر لیا گیا۔
کیس میں نواب اسلم رئیسانی کےایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کےبھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔