کوئٹہ: (دنیا نیوز) سپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات پر خالی سینیٹ نشست کیلئے جاری انتخابی شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چئیرمین سینیٹ کو بھجوائے گئے خطوط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 11 مارچ کو مرحومہ کلثوم پروین کی سینیٹر شپ کی مدت ختم ہونی تھی، فروری میں سینیٹ الیکشن بھی متوقع ہیں، 14 جنوری کو ضمنی الیکشن کے بجائے نشست پر ایک ہی بار الیکشن کرائے جائیں۔
سپیکر قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پر نظرثانی کرے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا دس دن کلئے نئے سینیٹر کا انتخاب ہو سکتا ہے ؟۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیا ہے۔