اسپیکر قومی اسمبلی سے افغان وزیر تجارت کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Published On 30 December,2020 02:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان وزیر تجارت وصنعت ناصراحمد غوریانی نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، افغانستان اس منصوبےکی وجہ سےخطے کےدیگرممالک کیساتھ تجارت کاگیٹ وے ثابت ہوگا، افغان تاجروں کےراشکئی اقتصادی زون میں شمولیت سے پاک،افغان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

افغان وزیر تجارت ناصراحمد غوریانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کےمابین دیرینہ دوستانہ تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہونےجارہا ہے، افغان امن معاہدہ طے پانے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا تعاون ضروری ہے، پاکستان اورافغانستان کےمابین تجارتی وسرمایہ کاری کےشعبے میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،افغان وزیر افغانستان پاکستان کے صنعتی شعبے سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے ۔ ناصر احمد غوریانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔