وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب، تعمیراتی شعبے سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کریں گے

Published On 31 December,2020 01:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران تعمیراتی شعبے سے متعلق اہم فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور ملک میں ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے، جس میں پاکستان کے اندر تعمیراتی شعبے کی ترقی اور فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو دیئے جانے والے پیکج کی توسیع کا بھی امکان ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان قوم سے اظہار خیال کریں گے اور تعمیراتی شعبے سے متعلق اہم حکومتی فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔