پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 05 January,2021 08:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

 پنڈی بھٹیاں اور صفدرآباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ لاہور میں 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔