لاہور: (روزنامہ دنیا) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں اگلے تعلیمی سال سے پرائمری کلاسز کیلئے یکساں نصاب نافذ کر دیا گیا ہے۔
پی سی ٹی بی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نصاب تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کی پابند ہوں گی۔ یکساں قومی نصاب اور درسی ماڈل کتب وفاقی حکومت نے تیار کیں جبکہ تیاری کے مراحل کے دوران تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تما م سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔